: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دبئی، ۲دسمبر (یو این آئی)سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے اپنے زیر انتظام تمام تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کیا جس میں انہیں اخوان المسلمون کے بانی حسن البناء ، سید قطب اور قطر میں مقیم مصری عالم دین علامہ یوسف القرضاوی اور جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالاعلی مودودی سمیت کئی دوسرے مصنفین کی 80 کتابیں ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 'العربیہ' ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ٰ تعلیم کی وزارت کی جانب سے
اپنے ماتحت تعلیمی اداروں اور جامعات کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاں قائم کردہ کتب خانوں میں موجود مذکورہ مصنفین کی تمام کتابوں کو دو ہفتوں کے اندر ہٹا کر متعلقہ حکام کے حوالے کر دیں۔ جن کتاب کی ضبطی کا حکم دیا گیا ہے ان میں حسن البناء کی "اللہ فی العقیدہ اسلامیہ"، "الوصایا العشر"، یوسف القرضاوی کی "الحلال والحرام"، "شبہات حول الاسلام" اور "مستقبل ہذا الدین" اور سید قطب کی "معالم فی الطریق" بھی شامل ہیں۔